خواجہ آصف کی ڈاکٹر تھوبیکائیل سے ملاقات، دفاعی تعلقات کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے جنوبی افریقہ کی قائم مقام سیکرٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکائیل گامیڈے کی قیادت میں دفاعی وفد کی ملاقات،جنوبی افریقہ اور پاکستان کے باہمی دفاعی تعلقات کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار۔
تفصیلات کے مطابق دونوں اہم رہنمائوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ اور دفاعی شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز رہی،ڈاکٹرگامیڈے کا جنوبی افریقہ اور پاکستان کے باہمی دفاعی تعلقات کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار
کیا ،ڈاکٹرگامیڈے نے دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات پر زور دیا۔اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جنوبی افریقہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے موجودہ تعلقات کو استوار کرنے کی اہمیت پر زور دیا،دونوں فریقین نے تربیت، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور دفاعی مینوفیکچرنگ میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی مبینہ ملازمہ کا شہری کو نوکری اور ویزے کا جھانسہ،عدالت نے بڑا حکم دیدیا