ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد سے متعلق ہنگامی اجلاس 29 مئی کو طلب کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کےاجلاس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔ اس حوالے سے
آئی سی سی نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ ہونے کی صورت میں متبادل پلان کا عندیہ دے رکھا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال کا بغور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی کےسی ای او نے کہا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلان کے مطابق بھارت میں ہو گا، ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہمارے پاس متبادل پلان بھی موجود ہیں۔انہوں کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سلسلے میں کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری،پاکستان میں مزید 104 افراد انتقال کر گئے