جہانگیرترین گروپ۔ وزیراعظم ہاؤس نے رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم ہاؤس نے جہانگیرترین گروپ کے قیام کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔
جہانگیرترین گروپ نے کس حیثیت سے قومی و صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کئے؟ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو اس معاملے پر رپورٹ بجھوائیں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف جہانگیرترین ہم خیال گروپ کا اجلاس اتوار کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں گروپ کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان جہانگیر خان کے ہم خیال سیاستدانوں نے جہانگیر ترین گروپ کے باقاعدہ قیام کا اعلان کیا تھا۔
جہانگیر ترین گروپ نےقومی اورصوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز بھی مقرر کئے ہیں۔ راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔تین رکنی مذاکراتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی جس کے ارکان میں راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال اور وہ خود شامل ہیں۔نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہم جہانگیر ترین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ حکومت کو کمزور نہیں سپورٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری،پاکستان میں مزید 104 افراد انتقال کر گئے