(24نیوز)سیشن اور بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔
لاہور کی سیشن عدالت میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں دونوں شخصیات عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے ایف آئی اے کے افسر سے سوال کیا کہ تحقیقات کہاں تک پہنچی؟ اس پر ایف آئی اے نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے اور ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں، بھاری ٹرانزیکشنز ہوئیں اس پر تحقیقات کر رہے ہیں، ریکارڈ ہمارے پاس آ گیا ہے اس کو بھی دیکھ رہے ہیں۔دوران سماعت سیشن کورٹ کے جج حامد حسین نے ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 31 مئی تک توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلی میں علیحدہ گروپ کیوں بنایا؟ جہانگیر ترین کھل کر بول پڑے
دوسری جانب جہانگیر ترین اور علی ترین بینکنگ کورٹ میں بھی پیش ہوئے جس دوران سماعت میں عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں؟ اس پر ایف آئی اے نے خاموشی اختیار کی اور کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔بعد ازاں بینکنگ کورٹ نے بھی جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیرترین گروپ۔ وزیراعظم ہاؤس نے رپورٹ طلب کرلی