اسٹاک ختم ہونیکی خبریں بے بنیاد, وافر ویکسین دستیاب ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
تٰفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں روزانہ تقریباً ایک لاکھ شہریوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے اور صوبےکی عوام کیلئے وافر مقدار میں ویکسین دستیاب ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسٹرازینیکا ویکسین کےکوئی سائیڈ افیکٹس نہیں، پنجاب کی عوام کو محفوظ اورمعیاری ویکسین لگائی جارہی ہےجب کہ آنے والے دنوں میں ویکسین کی تعداد بڑھادی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 32 لاکھ 25 ہزار شہریوں کی ویکسین مکمل۔۔ ویکسی نیشن مراکز عید کے 2 دن بند رہیں گے