(24نیوز)رحیم یار خان میں جن نکالنے کیلیے جعلی پیر نے 14سالہ لڑکی پر بہیمانہ تشدد کیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال میں موجود لڑکی کی والدہ نے تشدد کے مرتکب پیر کانام اور علاقہ بتانے سے صاف انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جن نکالنے کیلیے جعلی پیر نے 14سالہ لڑکی پر بہیمانہ تشدد کیا، اسے تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹر نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ رابعہ کے جسم کے تمام حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں اور اس کا رسی سے گلا بھی دبایاگیا ہے،ہسپتال میں موجود لڑکی کی والدہ نے تشدد کے مرتکب پیر کانام اور علاقہ بتانے سے صاف انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق والدہ نے اپنا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ پیر اس کی بچی کو جان سے بھی ماردیتا تو پھر بھی وہ کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرتی، پیر نے جو کچھ کیا بالکل صحیح کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے اچھی خبر، پیر، منگل کے روز بینک کھلے رہیں گے