خاتون اور مردقتل،لاشیں کس کی ہیں: اہم انکشاف 

May 19, 2021 | 11:49:AM
سہولت کار میاں بیوی قتل
کیپشن: سہولت کار میاں بیوی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہر قائد سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں کس کی ہیں؟ اس بارے میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستان جوہر میں واقع ایک رہائشی عمارت سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، لاشوں سے متعلق ابتدائی تحقیقات سامنے آئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بظاہر خاتون اور مرد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، دونوں افراد میاں بیوی تھے اور ملزم واحد  عرف فوجی جلبانی کے  سہولت کار تھے، ملزم واحد نے ایڈیشنل ایس ایچ او کو گلستان جوہر میں شہیدکیاتھا۔

  پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قتل ہونے والے خاتون کا نام فوزیہ اور مرد کا نام جعفر ہے، ملزم واحد میاں بیوی کےفلیٹ میں آکر ٹھہرتاتھا، ایڈیشنل ایس ایچ او کو گلستان جوہر رحیم شاہ کو شہید کرنے کے بعد مرد گھر سے بھاگ گیا تھا جبکہ سہولت کاری کے الزام میں میاں بیوی نےعدالت سےضمانت حاصل کررکھی تھی۔پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم ملزمان میاں بیوی کو قتل کرنے کے لئے عمارت میں داخل ہورہے ہیں، ملزمان نے محض چھ منٹ میں قتل کی کارروائی کی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

واضح رہے کہ گذشتہ روز ستمبر میں گلستان جوہرمیں ڈاکوؤں سےمقابلےمیں ایڈیشنل ایس ایچ او  رحیم خان شہید ہوگئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:    تشدد پر مرد بھی خاموش نہ بیٹھیں۔۔شکایت درج کرائیں