مجھے بے شک ’’آنٹی‘‘ بو لو لیکن میرے شوہر کو کچھ نہ کہو: غنا علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والی پاکستانی اداکارہ غنا علی کو صارفین کے منفی ردعمل کا سامنا،شوہر کو ’’انکل‘‘ کہنے پر غنا علی غصے میں آگئیں اور صارفین کو کھری کھری سنادیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ غنا علی نے نئی زندگی کی شروعات کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی منگی اور نکاح کے تصاویر تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
ایسے میں ایک صارف نے غنا علی اور ان کے خاوند کی تصویر پر کمنٹ دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ میں سمجھا کہ یہ اس کا چچا یا انکل ہے‘‘ ایک اور صارف نے غنا علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ وہ کونسی چونی کاکی ہے، وہ بھی تو آنٹی ہی ہے‘‘
بس پھر کیا تھا، غنا علی کی نظر ان منفی کمنٹس پر پڑی تو ان سے رہا نہ گیا اور فوراً جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ مجھے بے شک آنٹی بول لو لیکن میرے خاوند کے بارے میں کچھ نہ کہو۔۔ پلیز ۔۔ یہ میری درخواست ہے‘‘۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ غنا علی رضا ایک پاکستانی ٹیلی ویژن ، فلم ، اور تھیٹر اداکارہ ہیں۔ وہ پاکستانی ڈراموں میں اپنے کام کے لئے جانی جاتی ہے۔ انہوں نےنجی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل سنگدل میں مرکزی کردار کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ اداکارہ نے رنگینزا سے فلمی میدان میں قدم رکھا ، جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔