گورنر پنجاب کا فلسطینی عوام کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

May 19, 2021 | 12:05:PM

 (24نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے فلسطینی عوام کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے بزنس کیمونٹی اور دیگر وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ بزنس کیمونٹی کے تعاون سے فلسطینی بہن بھائیوں کی اور بھی مدد کرینگے۔اسلامی ممالک متحد ہو جائے تو فلسطین اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، یہ وقت اسلامی ممالک کے ذاتی مفادات کے تحفظ کا نہیں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑیں گے، 21 مئی کو حکومت بھر پور  یوم یکجہتی فلسطین  منائیگی، کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے.

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کیلئے درخواستیں دائر
 

مزیدخبریں