بجٹ میں ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھنے کا امکان: ذرائع 

May 19, 2021 | 12:25:PM

(24نیوز)عام آدمی کو انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کے لیے بجلی اور گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کے دوران بجلی اور گیس کی قیمتیں  بڑھانے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو 30 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے ۔

واضح رہے پیٹرولیم لیوی کی مد میں سالانہ 500 ارب روپے کی وصولیاں کی جائیں گی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی کم سے کم شرح 17 فیصد رہے گی۔کھانے پینے کی سینکڑوں اشیاء پر سیلز ٹیکس 17 فیصد رہے گا ۔متوسط طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح بھی بڑھانے کی تجویز ہے ۔تعلیم,  ادویات اور زرعی مصنوعات کو دی جانیوالی غیر ضروری ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ملک کا وزیراعظم آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور ہو تو عوام تباہ ہوتی ہے، مریم اور نگزیب

مزیدخبریں