(24 نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش سے بی جے پی کی متھرا ضلع سے منتخب رکن لوک سبھا ہیمامالنی کوروناوائرس کے حالیہ بدترین بحران میں اپنے پارلیمانی حلقہ سے غائب ہو گئیں ہیں۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضلع متھرا کے علاقے ورنداون کے مکینوں نے اداکارہ ہیمامالنی کے اپنے حلقے کے عوام کو نہ ملنے پر انکے خلاف ’لاپتہ‘ کے پوسٹرز چسپاں کر دیئے ہیں ۔ حلقے کے عوام کا کہنا ہے کہ انہوں نے پوسٹرز لگا کر ہیمامالنی کی اپنے حلقہ سے بے رخی پر احتجاج درج کرایا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ، پروڈیوسر اور ہدایتکارہ ہیمامالنی نے 2004میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ2003 سےلے کر2009 تک راجیہ سبھا کی ممبر بھی رہیں۔وہ 2014میں لوک سبھا کی رکن بنیں۔وہ بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کی اہلیہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مداح نےایسا کیا کہہ دیا کہ عامر خان کی بیٹی ’’ایرہ خان‘‘ بھڑک اٹھی۔۔!