مالک مکان کی فائرنگ: 2خواجہ سرا کرایہ داروں کو زخمی کر کے فرار 

May 19, 2021 | 12:50:PM
مالک مکان کی فائرنگ سے دو خواجہ سرا زخمی
کیپشن: مالک مکان کی فائرنگ سے دو خواجہ سرا زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور :مکان کے کرائے پر جھگڑا، مالک مکان نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کردی
 (24نیوز) ٹبی سٹی میں کرائے کے جھگڑے پر مالک مکان نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس سے 2 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق خواجہ سراؤں محسن اور اللہ دتہ کا اپنے مالک مکان احمد گجر سے کرائے کے لین دین پر جھگڑا ہوا، احمد گجر نے مبینہ طور پرفائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کردیا اور خود فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواجہ سراؤں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے۔دوسری جانب  پولیس نےمقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں:    کرپٹو کرنسی فراڈ۔۔۔ترک کمپنی کا مالک دوارب ڈالر لیکر البانیہ فرار

ٹیگز: