وائرس جسم میں پارٹی کررہا تھا۔۔ختم کیسے کیا نہیں بتاؤں گی:کنگنا رناوت 

May 19, 2021 | 12:56:PM
 وائرس جسم میں پارٹی کررہا تھا۔۔ختم کیسے کیا نہیں بتاؤں گی:کنگنا رناوت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کنگنا رناوت اپنے دعوے کو سچ ثابت کرتے ہوئےکورونا کوشکست دینے میں تو کامیاب ہوگئیں تاہم اداکارہ نے اس صحتیابی کی وجہ بتانے سے انکار کیا ہے۔

متنازع بیانات کے باعث آئے روزشہ سرخیوں میں جگہ پانے والی کنگنا نے 8 مئی کو انسٹاگرام پرفالوورز کو کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کا بتاتے ہوئے لکھا تھا ‘میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ وائرس میرے جسم میں پارٹی کررہا ہے اب جبکہ میں یہ بات جانتی ہوں تو میں اسے ختم کردوں گی۔کنگنا نے انسٹااسٹوریزمیں اپنی صحتیابی کی اطلاع دیتے ہوئے ‘ کووڈ فین کلب ‘ کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا ، اداکارہ کا ماننا ہے کہ اسی فین کلب کی وجہ سے ہی انسٹاگرام نے کورونا سے متعلق ان کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

کنگنا نے لکھا ” ہیلو، آج میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، میں اس حوالے سے بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں کہ میں نے کرونا کوکیسے شکست دی لیکن مجھے بتایا گیا تھا کہ میں کووڈ فین کلب کو مشتعل نہ کروں‘‘ ۔ اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کنگنا نے مزید کہا، ” ہاں ، یہاں واقعی ایسے لوگ ہیں جو آپ کے اس وائرس کوعزت نہ دینے سے ناراض ہوجاتے ہیں، خیر آپ کی نیک خواہشات اور محبت کے لئے بہت شکریہ ‘‘۔

کنگنا نے خود ائرس کا شکار ہونے کے بعدخوفزدہ افراد کو مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی لکھا تھا کہ ” براہ کرم کسی چیز کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں،اگر آپ خوفزدہ ہیں تو یہ آپ کو مزید خوفزدہ کرے گا۔ آئیں اس کووڈ کو ختم کردیں۔ یہ ایک چھوٹے سے وائرس کے سوا کچھ بھی نہیں جسے بہت زیادہ تشہیرملی اور ان کچھ لوگوں کو نفسیاتی بنارہا ہے”۔

 بعد ازاں انسٹاگرام نے ان کی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی جس پر خاصی ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کنگنا نے لکھاتھا ، ”ٹوئٹر پر دہشتگردوں اورکمیونسٹس کے ہمدردوں کو تو دیکھا تھا لیکن یہاں تو کووڈ فین کلب ہے۔ خوفناک‘‘۔کنگناکا ٹوئٹراکاونٹ متنازع ٹویٹس کے بعد 4 مئی کو مستقل طورپر بند کردیا گیا تھاجو انہوں نے مغربی بنگال اسمبلی کے الیکشن کے نتائج کے حوالے سے کی تھیں۔

اداکارہ مغربی بنگال کے انتخابات میں نریندر مودی کو شکست دینے والی بھارتی سیاستدان ممتا بنرجی کے خلاف تشدد کا مطالبہ کیا تھا، اور 2002 کے گجرات فسادات کی نشاندہی کرتے ہوئے مودی پر زوردیا تھا کہ وہ ممتا بینرجی کو اپنا وہی روپ دکھائیں۔ٹوئٹراکاونٹ بند ہونے کے بعد کنگنا نے انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمزسے آواز اٹھاتے ہوئے اسے اپنے اور بھارت کیخلاف امریکی سازش قراردیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ہیما مالنی اچانک ’لاپتہ ‘۔۔۔ عوام پریشان