پی ٹی آئی کی اشرافیہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہی ہے: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزیروں مشیروں کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔پی ٹی آئی کی اشرافیہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی۔ گیس بجلی کی مد میں اربوں روپے کا ٹیکس بھی کیا پی ٹی آئی کی وزرا کی کرپشن کی نذر ہوچکا؟چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب، ملکی خزانے کے مالک پاکستان کے عوام ہیں، آپ کو ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ ٹیکس بڑھا کر ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے کا ڈرامہ کرنے والی حکومت ملک لوٹ رہی ہے، پہلے عمران خان ٹیکس بڑھا کر عوام کو لوٹتے ہیں پھر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ہوتی ہے۔حکومت کی دیانت داری عوام کی نظروں میں مزید مشکوک ہوچکی ہے، عمران خان اتنے نااہل ہیں کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بھی اعتماد کھوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روکنے کیلئے درخواستیں دائر