(24 نیوز)بھارت کی ریاست کرناٹک میں پولیس نے ایک ہی وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی کرنے والے دلہےمیاں کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں 30 سالہ دلہے اوم پتی کو دو سگی بہنوں کے ساتھ ایک ہی منڈپ میں شادی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دلہے نے جن سگی بہنوں سے شادی کی وہ رشتے میں اسکی بھانجیاں بھی ہیں۔اس حوالے سےدلہا اوم پتی نےکہا ہے کہ وہ للیتا سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم للیتا نے کہا کہ مجھ سے شادی کرنے کے لئے تمہیں میری بڑی بہن سیریا سے بھی شادی کرنا ہو گی کیوں کہ وہ سماعت اور قوت گویائی سے محروم ہے ۔اوم پتی کی دو سگی بہنوں سے شادی مئی کی 7 تاریخ ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور پولیس تک پہنچ گئی جس پر قانون حرکت میں آیا اور دلہا کو گرفتار کرلیا۔
اوم کے والدین، سسرال والے، پجاری اور شادی کارڈ چھاپنے والا پرنٹر فرار ہوگئےہیں۔پولیس کے مطابق سگی بہنوں سے شادی ایک جرم ہے اس کے علاوہ بھی للیتا کی عمر ابھی صرف 17 سال ہے اور وہ نابالغ ہے، شادی کے لئے کم سے کم عمر 18 سال ہے۔ مزید یہ کہ شادی تقریبات میں ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ اس لئے تمام ذمہ دار افراد کو پکڑا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مداح نےایسا کیا کہہ دیا کہ عامر خان کی بیٹی ’’ایرہ خان‘‘ بھڑک اٹھی۔۔!