ڈسپلن کے پابند ہیں۔اسرائیل اگر کسی کی سنے گا تو وہ امریکا ہے: شاہ محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسرائیل اگر کسی کی سنے گا تو وہ امریکا کی سنے گا۔ او آئی سی کے فورم کو موثر طور پر استعمال کیا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمعرات کو جنرل اسمبلی میں فلسطین کی آواز بلند کریں گے جبکہ آج ہم پیرس جائیں گے ترکی اور فلسطین کے وزیر خارجہ ساتھ ہوں گے۔وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ذکر اور قابل تعریف ہے۔مصر کے وزیر خارجہ نے بھی سیز فائر کی کوشش کی ہے کیونکہ فلسطین کو امداد پہنچانے کا واحد راستہ مصر کا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ ترکی آرہے ہیں اور وہ ہمارے ہمراہ ہوں گے، فلسطینی وزیر خارجہ سے بات کرکے لائحہ عمل طے کرنے میں آسانی ہوگی جبکہ فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی آمد میں دقتیں تھیں جو دور ہوگئی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر سلامتی کونسل اجلاس ہورہا ہے، فلسطینی وزیر خارجہ اجلاس میں نہیں ہوں گے تو اجلاس بے وقعت ہوجائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے تمام منتخب ارکان عمران خان کے ڈسپلن کے پابند ہیں، اعتماد کے ووٹ اور فنانس بل پرکوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان ہے، عمران خان بانی چیئرمین ہیں، عمران خان نہ ہوتے، ان کے ووٹرز نہ ہوتے تو یہ لوگ بھی اسمبلی میں نہیں ہوتے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو لیڈر مانتے ہیں تو لیڈر کے فیصلوں پر آمادگی ظاہر کرنا ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی اشرافیہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہی ہے: بلاول بھٹو