(24نیوز)پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اور معروف اداکار سلمان فیصل کی اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نیہا ملک کا کا رد عمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان فیصل اور نیہا ملک 2 سال قبل عالیشان طور پر منعقد کی گئی ایک تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی میں شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔کچھ روز قبل سلمان اور نیہا کی علیحدگی کی خبریں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں تاہم اس حوالے سے فیصل سلمان یا ان کی اہلیہ کی جانب سے باقاعدہ تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں نیہا ملک کی پوسٹ پر ماریہ فاروق نامی صارف نے پوچھا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں ؟صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے نیہا نے شوہر سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ان سے ہی پوچھیں کہ وہ کہاں ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا پر نیہا کا یہ تبصرہ خاصا وائرل ہوگیا ہے اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نیہا کا جواب اس بات کی جانب ایک اشارہ ہے کہ ان کے اور ان کے شوہر سلمان فیصل کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں۔
فی الحال اس حوالے سے صباء فیصل یا ان کے اہلخانہ کی جانب سے اب تک کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کی اہلیہ سے علیحدگی پر بیٹی کا ردعمل سامنے آ گیا