نواز شریف کی جائیداد نیلامی رکوانے کی درخواستیں مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی رکوانے کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی جائیداد نیلامی رکوانے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دیا۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ نے مختصر فیصلہ سنایا۔
میاں اقبال برکت، محمد اشرف اور اسلم عزیز نے درخواستیں دائر کی تھیں۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے پاس متبادل فورم موجود ہے، نیلامی رکوانے کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔عدالت نے کہا کہ متبادل فورم موجود ہونے پر ہائیکورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت یہ درخواستیں نہیں سن سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب اجلاس۔۔کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف انکوائری بند