مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے دوران میچ فلسطینی پرچم لہرادیا

May 19, 2021 | 20:29:PM

(24 نیوز)دنیائے فٹ بال کے معروف کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے دوران میچ فلسطینی پرچم لہراکر عوام کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی پال پوگبا اور عماد ڈیلو نےاولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں فلسطینی پرچم لہرایا۔پال پوگبا اور عماد ڈیلو نے منگل کی رات کو کلب کی فولام کے خلاف 1-1 سے برابری کے بعد گراﺅنڈ میں فلسطینی پرچم لہرایا۔کھلاڑیوں کی جانب سے فلسطینی پرچم لہرانے پرشائقین کی جانب سے ان کو خوب سراہا جارہا ہے۔پال پوگبا عماد ڈیلو نے ہزاروں شائقین کے سامنے فلسطینی پرچم کے ساتھ گراﺅنڈ کا چکر لگایا۔
واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:47 سالہ ملائیکہ اروڑہ کی پھر ماں بننے کی خواہش۔۔نئی تصاویر بھی وا ئرل کر دیں

مزیدخبریں