وزارت تعلیم نے امتحانات لینے کی اجازت دیدی

May 19, 2021 | 22:01:PM
وزارت تعلیم نے امتحانات لینے کی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت تعلیم نے پروفیشنل و دیگر امتحانی باڈیز کو امتحانات لینے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز اوراین سی او سی گائیڈلائنز کی روشنی میں وزارت تعلیم سے منظوری لینا لازمی قراردیدیاگیا،پروفیشنل و دیگر ایگزیمزباڈیز کو امتحانات کیلئے وزارت تعلیم سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق متعلقہ اداروں کو امتحانات سے متعلق تفصیلات وزارت تعلیم سے شیئر کرنا ہوں گی،وزارت تعلیم 24 گھنٹوں کے اندر ایس او پیز کے مطابق این او سی جاری کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر نے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا