5 کروڑ جہانگیرترین آجائیں عمران خان نہیں بن سکتے، پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے، فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 5 کروڑ بھی جہانگیرترین آجائیں لیکن عمران خان نہیں بن سکتے پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو آزاد حیثیت سے منتخب ہو کر آئے وہ پی ٹی آئی آئیڈیالوجی کے ساتھ نہیں، ہماری سیاسی پرورش عمران خان نے کی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ترین گروپ سمجھتاہے ان کی وجہ سے پنجاب حکومت چل رہی ہے تو گرا دیں، بجٹ پیش ہونے دیں یہ سب ہماری حمایت کریں گے، پولیس موبائل بھیج کربیان بدلوانے والے لوگ ہم نہیں ہیں یہ پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں چینی اور آٹا کیلئے لگی لائنوں سے ہی کورونا پھیلا، سلمان نعیم
سینیٹر نے کہا کہ 5کروڑ بھی جہانگیرترین آجائیں لیکن عمران خان نہیں بن سکتے، باپ سے قد بڑاہو جائے تو بیٹا باپ سے بڑا نہیں ہوتا، گھرکی بات گھرکے اندرہی کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آصف زرداری یانوازشریف کی طرح روایتی سیاست نہیں کرتے عمران خان نے مثال رکھی ان کی پارٹی میں بھی کرپشن کرنےوالانہیں بچ پائے گا عمران خان کی وجہ سے مجھے ووٹ پڑے اور الیکشن جیتا ہوں۔
فیصل واوڈا نے دوٹوک کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے احتساب کاعمل روکا نہ روکیں گے عمران خان کسی کے دباؤ پر بھی احتساب کاعمل نہیں روکیں گے اگر عمران خان نے دباو¿پراحتساب کاعمل روکا تو سیاست چھوڑدوں گا جہانگیرترین کونہ لڑوائیں، گھر کی باتیں گھرمیں حل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بے شک جہانگیر ترین گروپ میں ہوں لیکن میرالیڈر عمران خان ہے, عون چودھری