ترین گروپ کو منانے کی کوششیں۔۔ ٹاسک وزیراعلی کے سپرد

May 19, 2021 | 22:22:PM
ترین گروپ کو منانے کی کوششیں۔۔ ٹاسک وزیراعلی کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب میں جوڑ توڑ شروع ، اسمبلی میں عددی برتری برقرار رکھنے کی کوششیں ، ایوان وزیراعلیٰ کی اہم شخصیت کا صوبائی وزیرنعمان لنگڑیال سے رابطہ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جہانگیر ترین کو منانے کیلئے ترین گروپ کے وزرا سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ایوان وزیراعلیٰ کی اہم شخصیت نے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال سے رابطہ کرکے اہم پیغام جہانگیر ترین گروپ کو پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے تمام تحفظات بھی دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
 صوبائی وزیر نے گروپ کے اراکین سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہہ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیراعلی نے جہانگرترین گروپ کے اراکین کو الگ بنچوں پر نہ بیٹھنے کا بھی کہا۔
یہ بھی پڑھیں:میں چاہتا ہوں مسلم لیگ ہمارے ساتھ بھی تعلقات بہتر کرے۔ شیخ رشیداحمد