خو بصو رت خاتون ملازمہ سے ناجائز تعلقات پر بل گیٹس کا ردعمل سامنے آگیا

May 19, 2021 | 22:29:PM

(24 نیوز)بل گیٹس نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے مائیکرو سافٹ کی ایک ملازمہ سے ناجائز تعلقات تھے۔
تفصیلات کے مطابق بل گیٹس نے یہ اعتراف ایک ترجمان کے ذریعے اس وقت کیا ہے جب وال اسٹریٹ جرنل نے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بل گیٹس نے مارچ 2020 میں اپنی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اس لیے الگ ہوگئے تھے کہ ان کے خلاف جاری کمپنی کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ ان کے ایک خاتون ملازم کے ساتھ جنسی تعلقات تھے۔
یہ ابھی واضح نہیں کہ 2 دہائیوں پرانے اس ناجائز تعلق یا کمپنی کی تحقیقات کا مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور ان کی اہلیہ ملینڈا فرنچ گیٹس کی 27 سالہ شادی کے خاتمے میں کوئی کردار ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی

بل گیٹس نے مارچ 2020 میں مائیکرو سافٹ کے بورڈ سے علیحدگی اختیار کی تھی تاہم کمپنی کے ترجمان نے اس بات سے اختلاف کیا کہ شریک بانی کے بورڈ سے الگ ہونے کے فیصلے کا تعلق اس معاشقے کی تحقیقات سے تھا۔

دوسری جانب نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں بل گیٹس کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیے کہ وہ ماضی میں کمپنی کی خواتین ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث رہے ہیں۔بل گیٹس کے معاشقے کے حوالے سے ابھی تفصیلات زیادہ واضح نہیں، یہ معلوم نہیں کہ یہ کتنے عرصے تک چلا اور کیا وہ خاتون اس کے بعد بھی مائیکرو سافٹ میں کام کرتی رہی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:47 سالہ ملائیکہ اروڑہ کی پھر ماں بننے کی خواہش۔۔نئی تصاویر بھی وا ئرل کر دیں

مزیدخبریں