پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے پھر اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ وزیراعظم کے پاس اکثریت نہیں رہی صدر انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں ، عوام کے بعد عمران خان تحریک انصاف میں بھی اعتماد کھو چکے ہیں ۔
سینیٹر مولابخش چانڈیوکاکہناہے کہ چند ووٹوں سے کھڑی کٹھ پتلی حکومت پر اپنے ہی ارکان نے عدم اعتماد کردیا ہے، صدر مملکت کو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی،پی پی رہنما نے کہاکہ عمران خان ڈنڈے کے زور پر کب تک بغیر اکثریت کے حکومت کرتے رہیں گے،جس طرح حکومت بنی تھی، اسی طرح ٹوٹتی نظر آ رہی ہے۔
مولانا بخش چانڈیو نے کہاکہ جن حکومتوں کو عوام نہیں لاتے ان کا حشر یہی ہوتا ہے جو کٹھ پتلیوں کا ہو رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ صدر زرداری کا کہا سچ ثابت ہو رہا ہے حکومت اپنے وزن سے گر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 کروڑ جہانگیرترین آجائیں عمران خان نہیں بن سکتے، پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے، فیصل واوڈا