کیپٹن صفدر کیخلاف ایک انکوائری بند ہوئی ۔ نیب کی وضاحت

May 19, 2021 | 23:02:PM

(24 نیوز)ترجمان نیب کا کیپٹن صفدر کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے سے متعلق وضاحتی بیان میں کہنا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی سے متعلق انکوائری بندکی گئی جبکہ دوسری انکوائری جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے سے متعلق ترجمان نیب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کے خلاف پی ڈبلیو ڈی سے متعلق نیب انکوائری بند کی گئی ہے جبکہ کیپٹن صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری نیب خیبرپختونخوا میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین جسٹس نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں این ایچ اے کے افسران، اہلکاران، کیپٹن (ر) صفدر اعوان ، پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسران، اہلکاران اور دیگر، محمد ارسلہ خان اور دیگر، سابق آئی جی ڈاکٹر مجیب الرحمان اور دیگر کے خلاف انکوائریز، سابق وزیر پیٹرولیم امان اللہ خان جدون اور دیگر جب کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران، اہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:با ہمت فلسطینی جس کا اسرائیلی حملے میں کمسن بیٹے کے علا وہ پو را خاندان شہید ہو گیا۔۔ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھر آئیں گی

مزیدخبریں