سیاسی جماعت میں حق کی بات کرنے والے نہ ہوں تو نہ ملک رہتا ہے نہ جمہوریت، شاہد خاقان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ سیاسی جماعت میں حق کی بات کرنے والے نہ ہوں تو نہ ملک رہتا ہے نہ جمہوریت۔ بات کرنے کی اجازت نہیں غداری کے مقدمات بنے گے تو کیسی جمہوریت ہے یہ۔
شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف کے گھر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میاں جاوید لطیف 15 روز جسمانی ریمانڈ پر ہیں کونسا ملک اسکی اجازت دیتا ہے۔جاوید لطیف نے بات شیخوپورہ کی مگر شکایت کنندہ کا تعلق لاہور اور سیاسی جماعت کا ورکر ہے۔
ان کاکہناتھا کہ عدل کے نظام سے لوگوں کا یقین اٹھتا جا رہا ہے۔مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک میں حق اور جمہوریت کی بات کر رہی ہے۔اگر جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان نہ کھپے تو یہ مناسب بات نہیں ہے۔سیاسی لیڈر جذبات میں باتیں کر جاتے ہیں جاوید لطیف نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ 5 سال وفاق اور صوبے میں حکومت کی ہے چیلنج کرتے ہیں ایک بھی کرپشن ثابت کر دیں۔کراچی الیکشن کی دربارہ گنتی سے مطمئن نہیں عدالتوں میں جانے کا حق رکھتے ہیں۔ چوری شدہ الیکشن کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہو چکاہے۔1948 سے لیکر اب تک ایک بھی شفاف الیکشن پاکستان میں نہیں ہوسکا۔
لیگی رہنما نے کہاکہ ہماری جنگ اقتدار کی نہیں ہے الیکشن چوری ہوتے رہے تو ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔ملک کا وزیر اعظم اسمبلی میں آکر ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہے ہمارا وزیر اعظم گالیاں نکالتا ہے۔ وزیر اعظم ممبران کا نام لیکر برا کہتا ہے اور سپیکر چپ رہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا مقصد اقتدار یا کرسی نہیں بلکہ ملک آئین کے مطابق چلانا ہے۔پی ڈی ایم نے اپنا بیانیہ عوام تک پہنچا دیا جسے پاکستانی عوام نے قبول کیا ہے۔آئندہ بجٹ مزید مہنگائی لیکر آئے گا جب تک حکومت ہے مزید زوال آئیگا۔انہوں نے کہاکہ ہر وزیر اپنے محکمے کے علاوہ ہر کام جانتا ہے وزیر اطلاعات عید کے چاند کے متعلق بتاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم امّہ اسرائیل کیخلاف سخت قدم اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتی، حماس کے راکٹ حملے جائز ہیں، صدر عارف علوی