تیونس کے وزیرخارجہ فلسطین کے حوالے سے سفارتی مشن میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تیونس کے وزیرخارجہ عثمان ال جارندی کے فلسطین کے حوالے سے سفارتی مشن میں شامل ہونے پر شاہ محمود قریشی اور ترک وزیرخارجہ نے خیر مقدم کیا۔
تفصیلات کے مطابق چاروں وزرائے خارجہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے نیویارک روانہ ہو گئے۔ دوران پرواز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تیونس کے وزیر خارجہ کے ساتھ غیر رسمی گفتگو دونوں وزرائے خارجہ کے مابین فلسطین کی صورتحال اور قیام امن کیلئے جاری کاوشوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عبادت میں مشغول نمازیوں کو جس بربریت کا نشانہ بنایا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ پاکستان اس مشکل گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔ نہتے فلسطینیوں پر جدید ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی فوج کی یلغار، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں سے نہتے فلسطینی شہریوں بالخصوص بچوں کی شہادتوں پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمزدہ ہے۔ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، عالمی برادری سے فوری توجہ کی متقاضی ہے ، دونوں وزرائے خارجہ کا فلسطینیوں پر جاری جبرو استبداد کے خاتمے اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق۔
یہ بھی پڑھیں:ترین گروپ کو منانے کی کوششیں۔۔ ٹاسک وزیراعلی کے سپرد