محکمہ موسمیات کی لاہور میں اگلے دو دن کیلئے اہم پیشنگو ئی

May 19, 2021 | 23:29:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے لاہور میں دو دن بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواوں کیساتھ ہلکی بارش برسانے والا سسٹم لاہور میں داخل ہوچکا ہے۔لاہور میں جمعرات اور جمعہ کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شہرکا موسم ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے سے خوشگوار ہوگیا ہے اور گرمی کا احساس بھی کم ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت25اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھا رت میں تباہی لیکن اسی طو فان میں اداکارہ د پیکا نے فحش رقص کی ویڈیو بنا کر وا ئرل کر دی

مزیدخبریں