پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کا اہم اعلان۔۔

May 19, 2021 | 23:33:PM

(24 نیوز)پاکستان الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے دیگر شعبوں کی طرح ایس او پیز کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت بھی دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کورونا سکول کھلنے سے نہیں بلکہ بازار کھلنے سے پھیلا ہے۔ ایس او پیز کے ساتھ سکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔تعلیمی اداروں کی مزید بندش برداشت نہیں کرسکتے۔ بچوں کا ناقابل تلافی تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، 23مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھلے تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی لاہور میں اگلے دو دن کیلئے اہم پیشنگو ئی

مزیدخبریں