صوبائی وزیرعہدے سےمستعفی ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد صوبائی وزیر نوابزدہ طارق مگسی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، وہ عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ بھی تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار یار محمد رند اور جام کمال کی طرف سے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق مگسی وزارت سے مستعفی ہو گئے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سردار یار محمد رند نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی ہے جس پر ردِعمل دیتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، تحریک پیش کرنے والوں کے پاس شائد مطلوبہ اکثریت موجود ہے، تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والوں میں بیشتر وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، جمعیت ہماری اتحادی ہے ان کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے، بی اے پی کے کل 4 سے 5 ارکان کے تحریک عدم اعتماد پر دستخط ہیں، جام کمال اپنی پارٹی کو پہلے خود تو متحد کرلیں۔
دوسری جانب جمیعت علما ئے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما ملک سکندر ایڈوکیٹ کا تحریک عدم اعتمادپرکہا کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد پر کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، ہم جہاں تھے وہی ہیں، دیکھتے ہیں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے گنتی کیسے پوری کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول کی امریکی ہم منصب سے ملاقات۔کونسی سنگین غلطی کر ڈالی؟