(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں وزارت خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وزارت تجارت کے حکام شریک ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو روکنے سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی اور وزیراعظم کو غیر ضروری اشیاءکی درآمد پر پابندی سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جبکہ وزیراعظم کو درآمدات اور برآمدات سے متعلق صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کےالیکشن کیلئےآرڈر کیسے کرائے گئے؟عمرسرفراز چیمہ کا بڑا بیان