(24نیوز)شہرقائد میں لڑکیوں کو تنگ کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، بس اسٹینڈ پر لڑکی کو تنگ کرنے کے 2 ملزموں کو سزا سنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم جعفر اور فیضان کو دو دو سال قید کی سزا سنائی،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزموں پر 10،10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا،دونوں ملزموں کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن دوستی، ویڈیو کال پر لڑکی نےلڑکے سے ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل