(24 نیوز) ملک بھرمیں بجلی کا بحران ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کرنے لگا، مجموعی شارٹ فال 5 ہزار 53 میگاواٹ تک پہنچ گیا، شارٹ فال میں 5 ہزار سے زائد میگاواٹ کے فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
پاور ڈویژن کےذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 447 میگاواٹ جبکہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہوگئی ہے۔شہری علاقوں میں 12 جبکہ دیہی علاقوں میں شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے زائد ہوگیاجبکہ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب 5100 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3750 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ لیسکو کا شارٹ فال 1350 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔ شارٹ فال بڑھتے ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا،مختلف علاقوں میں 6 سے 7 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روپیہ کمزور۔ ڈالرمزید تگڑا