پاکستان چھوڑنے سے قبل عامر لیاقت کی دانیہ کو بڑی پیشکش

May 19, 2022 | 13:05:PM

 (ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان چھوڑنے سے قبل دانیہ کو بڑی پیشکش کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو میں عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں اب یہاں نہیں رکوں گا، تھوڑا ٹائم مجھے لگے گا کیونکہ میں نے اپنے بچوں کے لئے بینک بیلنس چھوڑ کرجانا ہے، گھر اور گاڑی کا سودا کرنا ہے۔

اس ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ دانیہ واپس آتی تو نہیں جاتا لیکن میں اب پاکستان سے جارہا ہوں، آپ لوگوں سے اتنی درخواست ہے کہ مجھے چاہتے ہوں یا نہ آپ کی محبت دو دن تک ملک میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے ڈونٹ گو عامر بھائی مگر عامر بھائی اب جارہے ہیں ،اس لئے کیونکہ ان کا دل بہت دکھا ہے۔

  ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ ان کے 24 سال اور آپ لوگوں کا سلوک، آپ نے ان پر میمز بنائیں، عامر بھائی کے ساتھ زیادتی کی ،ان کا مذاق اڑایا اور کردار کشی بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ بہت ساری ایسی باتیں کہتے رہے جو نامناسب تھیں میں ہنس کے ٹالتا رہا اور ہنس ہنس کے سہتا رہا۔

واضح رہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:    دانیہ کو کسی اورمقصد کیلئے لایا تھا۔ عامرلیاقت کے نئے بیان نے پھانڈا پھوڑ دیا

مزیدخبریں