(24نیوز)سپریم کورٹ کا ہائی پروفائل کیسز میں نیب اور ایف آئی اے میں تبادلے روکنے کا حکم۔ نیب اور ایف آئی اے کو عدالتوں سے کیس واپس لینے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہائی پروفائل مقدمات میں مداخلت کیوں ہورہی ہے۔؟ افسروں کے تقرر تبادلے کیوں کیے گئے۔؟ حمزہ شہباز کیخلاف تحقیقات کرنے والے افسر کیوں ہٹائے گئے۔۔؟ڈی جی ایف آئی اے جیسے قابل افسر کو ہٹایا گیا ،بعد میں ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک ہوا۔سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب ، ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا ۔ تفتیشی اور تبدیل ہونے والے افسروں کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ۔ ہائی پروفائل کیسز میں خصوصی عدالتوں اور احتساب عدالتوں سے ریکارڈبھی طلب کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن 25 منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنس پر محفوظ فیصلہ کل سنائے گا
سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز میں تبادلے روک دیئے
May 19, 2022 | 14:16:PM