بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کی متعصب عدالت نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردیدیا،یاسین ملک کو دہشتگردی کے لئے فنڈنگ سمیت متعدد جھوٹے الزامات پرمجرم قراردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردے دیا۔ یاسین ملک کی سزا کا اعلان 25 مئی کو کیا جائے گا،یاسین ملک گزشتہ 3 سال سے بھارت کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ بھارتی فورسز اورجیل حکام کے بدترین تشدد کے باعث یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہوچکی ہے اورانہیں جیل میں علاج کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جاتی۔
عدالت نے فاروق احمد ڈار، شبیر شاہ، مسرت عالم سمیت دیگرکشمیری حریت رہنماؤں پربھی فردجرم عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ۔وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا