وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

May 19, 2022 | 16:24:PM

(ویب ڈیسک)وزیراعظم نے شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کو ایک اور ریلیف دیدیا ۔وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری منظور کرلی ہے۔
سمری کے مطابق دس سال تک ایک ہی اسکیل میں کام کرنے والا اگلے اسکیل میں پروموٹ ہوجائیگا۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ٹائم سکیل پروموشن پالیسی کی سمری منظور کرنے پر سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔واضح رہے کہ وفاقی ملازمین ٹائم سکیل پروموشن کیلئے گزشتہ 21 سال سے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فرح خان ایک اور مشکل میں پھنس گئیں

مزیدخبریں