وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ،اپوزیشن متحرک

May 19, 2022 | 17:07:PM

(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔وزیر اعلی بلوچستان عبدلقدوس بزنجو کے خلاف گھیرامزید تنگ ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتیں بھی عبدالقدوس بزنجو کے خلاف متحرک ہوگئیں ، ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل اور جمیعت علما اسلام نے اپنے صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس رواں ہفتے بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بی این پی اور جمعیت علما اسلام کے متعدد ایم پی ایز بھی وزیراعلی بلوچستان سے نالاں، عبدالقدوس بزنجو نے بھی رابطے شروع کردئیے،بی اے پی کے اراکین نے بھی وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

مزیدخبریں