حکومت  کتنے دن کی مہمان؟ پرویز الہٰی نے بڑا دعویٰ کردیا

May 19, 2022 | 17:13:PM

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا اس وقت ن لیگ جلتے توے پر لیٹی ہوئی ہے ،انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہی کریں تو کیا کریں،جو حالات بن چکے ان کی حکومت  ایک ماہ سے زیادہ کی مہمان نہیں ،شریفوں نے آج تک اپنے کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ جس طرح ان لوگوں کو ہم نے پنجاب میں سرپرائز دئیے تھے اب وفاق میں بھی دوبارہ سرپرائز دینے جا رہے ہیں ،وفاق میں دو ووٹوں کی اس وقت بہت اہمیت ہے اور ہم جانتے ہیں کہ سالک حسین اور طارق بشیر کا کیا کرنا ہے ،انہوں نے کہا میں نے سالک اور چیمہ صاحب کو ووٹ دینے کی بالکل اجازت نہیں دی ، انہوں نے کہا اب 100 فیصد دونوں واپس آئینگے اور ان کا وفاق میں دھڑن تختہ کرینگے ،اعتماد کے ووٹ سے قبل ہم سالک اور چیمہ کو واپس لائینگے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری۔ حمزہ شہباز  نے بڑا اعلان کر دیا

چودھری پرویز الہٰی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق میں ان کی حکومت  ایک ماہ سے زیادہ نہیں رہے گی ، سپیکر قومی اسمبلی نے کہنا تھا کہ میاں شریف کا آج بھی میرے پاس خط موجود ہے اگر کہیں تو میڈیا پر لا سکتا ہوں ،نواز شریف کو جب پرویز مشرف نے پکڑا تو میاں شریف کا ایک خط مجھے دیا گیا ،مریم ،کلثوم بی بی ،حمزہ خط لیکر آئے جس میں میاں شریف نے معافی مانگی تھی۔

مزیدخبریں