لگژری گاڑیوں ، موبائل فونز کی درآمد پر مکمل پابندی

May 19, 2022 | 17:53:PM

(ویب ڈیسک)حکومت نے لگژری گاڑیوں، فونز اور دیگر اشیاءکی درآمد پر مکمل پابندی لگادی
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کی تیزی سے بگڑتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پر لگڑری غیر ملکی اشیاءکی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کی ۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پر لگڑری آئٹمز کی درآمد پرپابندی لگائی گئی ، امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی لگادی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جیم اور جیولری، چمڑا، چاکلیٹ اور جوسز، سگریٹ کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ بڑی گاڑیوں اور موبائل فونز کی درآمد پر بھی مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ کنفیکشنری، کراکری، فرنیچر، فش اور فروزن فوڈ، فروٹ اور ڈرائی فروٹ کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔میک اپ اور ٹشو پیپرز کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

مزیدخبریں