(24 نیوز) ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ میں ایک خاتون نے ریسکیو1122 کی ایمبولینس میں بیک وقت دو بچوں کو جنم دیدیا۔زچہ و بچے تینوں صحت مند بتائے جاتے ہیں۔
ریسکیو1122 کے مطابق گزشتہ شب تحصیل بانڈہ داؤدشاہ سے ایمرجنسی کال موصول ہونے پر خاتون کوریسکیو کے ایمبولینس میں میڈیکل ٹیم کے ہمراہ سول ہسپتال ٹیری منتقل کیا جارہا تھا کہ زیادہ تکلیف اور خاتون کی حالت کے پیش نظر خاتون کے سربراہ کی اجازت سے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم کی ٹیکنیشن نے ایمبولینس میں ہی ڈلیوری کا عمل مکمل کرادیا اوراس طرح اللہ نے خاتون کو بیک وقت دوبچوں سے نوازا۔ ریسکیو کے مطابق زچہ و بچے تندرست اور صحت مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کتنے دن کی مہمان؟ پرویز الہٰی نے بڑا دعویٰ کردیا