چیئرمین پی سی بی کا ریٹائرڈ کھلاڑیوں کے حوالے سے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ان کی پنشنز میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹرز کی پنشن میں ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کیا ہے ۔رمیز راجہ نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سابق کرکٹرز کو جو پنشن ملتی ہے وہ تین کیٹگریز میں ہے( یعنی بیالیس ہزار اڑتالیس ہزار اور چون ہزار )جو ریٹائرڈ کرکٹرز کیلئے بہت کم ہے ایک لاکھ روپیہ ہر کیٹگری کے کرکٹرز کیلئے اضافے کا اعلان کرتاہوں ۔پہلی جولائی سے جوسابق کرکٹرز کو چیک ملے گا وہ اضافے کیساتھ ملے گا ۔
???????????? ????????????????????????????????????????????????: Ramiz Raja unveils revised PCB Players’ Welfare Policy with increase in former cricketers’ pension amounts and annual inflationary increases. ???? pic.twitter.com/xobc9JuItl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 19, 2022
رمیز راجہ نے مزید کہاکہ اگر خدانخواستہ کسی کرکٹرکی وفات ہوجاتی ہے تو یہ پنشن اس کی اہلیہ کو ملے گی ۔ مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں بھی سالانہ اضافہ کیا جائے گا، سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے، ریٹائرڈ کرکٹرز چاہیں تو اس فنڈ سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20. ون ڈے میچز ۔کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری