پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے

May 19, 2022 | 19:14:PM
پاک فوج، جعلی اکائونٹس، چلانے والے پکڑے گئے
کیپشن: جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق میجرجنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس فیک نکلے، جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے،پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا، تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ، ان جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیر ستان: فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد ہلاک