(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نگراں حکومت کی اسلام آباد میں بات چیت جاری ہے،31 مئی سے پہلے نگراں حکومت کا فیصلہ ہو جائے گا،نگراں وزیراعظم ایک معیشت دان ہو گا، اس کا سیاست سے تعلق نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ جس نے عمران خان کو ہٹانے کا ماسٹر پلان بنایا، اس نے عمران خان کی خدمت کی، ان کی ڈیڑھ سال حکومت جاری رکھنے کی درخواست مسترد ہو گئی ہے ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے 4 ہزار لوگوں کو ای سی ایل میں سے نکالا،4 ہزار لوگوں کو رانا ثنا اللہ نے خود فیصلہ کرکے ای سی ایل سے نکالا،31 مئی کی تاریخ دی ہے اہم فیصلے ہوں گے،مدت تو دور کی بات، انہیں سیاسی عدت کے دن پورے کرتے نہیں دیکھ رہا۔
ان کاکہناتھا کہ پنجاب میں انتخابات میں ن لیگ اور تحریک انصاف میں مقابلہ ہوگا،عمران خان کل ایک خوفناک کال دینے جا رہے ہیں ،لانگ مارچ میں جھگڑا ہوا تو الیکشن بھول جائیں کچھ بھی ہو سکتا ہے، الیکشن کی تاریخ دینے کا ابھی بھی وقت ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس ایک ووٹ کی اکثریت ہے،8 ،9 اور بھی ایسے ووٹ ہیں جو کنارے لگے ہوئے ہیں ، سارے وہ لوگ ہیں جو ایک ایک افسر کی تعیناتی کیلئے لگے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دے کر ان کی خواہشات کا قبرستان بنا دیا،یہ لوگ ایف آئی اے سے ساری فائلیں لاہور ماڈل ٹاﺅن میں لے گئے تھے،ماڈل ٹاﺅن میں انہوں نے قانونی ماہرین بٹھا کر فائلوں کو دیکھا،شواہد میں ہیر پھیر، کاغذات غائب کرنے کیلئے ماہرین کو بٹھایا گیا تھا، پاکستان کیساتھ لندن سے بھی لوگ حکومت کی گارنٹی مانگ رہے ہیں،شیخ رشید نے کہاکہ گاڑیاں، موبائل فون ، امپورٹ بند کرنے سے کام نہیں چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کتنے دن کی مہمان؟ پرویز الہٰی نے بڑا دعویٰ کردیا