آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد،سابق صدر نے چودھری شجاعت کا قومی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
سابق صدر آصف زرداری نے صدر ق لیگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بہت اہم اتحادی ہیں اور آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہیں گے ،سابق صدر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر چودھری شجاعت کو اعتماد میں لیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، چودھری شافع حسین اور مسلم لیگ ق کی ایم این اے فرخ خان اور پی پی پی کی سابق ایم این اے رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کتنے دن کی مہمان؟ پرویز الہٰی نے بڑا دعویٰ کردیا