جنوبی ایشیامیں امن واستحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکاحل ناگزیرہے،بلاول بھٹو

May 19, 2022 | 23:18:PM
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، غذائی تحفظ، فوری اقدامات، ضرورت،
کیپشن: بلاول بھٹو نیویارک میں امن و سلامتی مباحثے میں خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جنوبی ایشیامیں امن واستحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکاحل ناگزیرہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں،تنازع کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے۔
نیویارک میں امن و سلامتی مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں اورغذائی قلت جیسے مسائل کا سامنا ہے، غذائی تحفظ کے حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،عالمی سطح پر ایک چیلنج ختم ہوتا ہے تو دوسرا سر اٹھا لیتا ہے،اقوام متحدہ غذاتی تحفظ ، دیگر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قائدانہ کردار ادا کر سکتا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جنوبی ایشیامیں امن واستحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکاحل ناگزیرہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں،تنازع کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کے تناسب کوتبدیل کررہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنےکی کوشش ہورہی ہے،بھارتی اقدامات سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ دنیامیں خوشحالی آئی ہے تاہم تنازعات اورغربت پرقابوپانالازم ہے،افغانستان کوانسانی بحران کامسئلہ درپیش ہے، ہماری خارجہ پالیسی کاموٹو ایڈ کے بجائے ٹریڈ ہے، پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کے مسائل ہیں، امریکہ کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں ٹریڈ پر فوکس رہا،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پاکستان امن کا خواہاں ہے،مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے،محدود وسائل کے باوجودافغانستان اوریوکرین کی انسانی بنیادوں پر مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نےعوام کوخوشخبری سنادی