سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ آصف احمد علی انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سردار آصف احمد علی کافی عرصے سے علیل تھے اور وہ سیاست سے کنارہ کشی کرچکے تھے۔سردار آصف احمد علی کا انتخابی حلقہ قصور تھا۔ ان کا شمار بردبار سیاست دانوں میں ہوتا تھا۔ ان کی نمازِ جنازہ آج رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائے گی۔
قصور سے تعلق رکھنے والے سردار آصف احمد علی سنہ 1993 سے 1996 تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے۔ وہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سنہ 2008 سے 2010 کے درمیان وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن بھی رہے۔انہوں نے سنہ 2011 میں تحریک انصاف جوائن کی تھی تاہم قصور سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ خورشید محمود قصوری کو دیے جانے پر انہوں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ بعد ازاں انہوں نے نومبر 2017 میں دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) May 19, 2022
انتہائی افسوس ناک خبر
سردار آصف احمد علی سابقہ وزیر خارزجہ،رہنما پاکستان تحریک انصاف، اللہ پاک کی رضا سے وفات پا گئے ہیں۔ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کریں۔ آمین@ImranKhanPTI @PTIofficial pic.twitter.com/vMaJPZF0Zh
یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے، مریم نواز