ظل شاہ قتل کیس اورجلاؤگھیراؤکامعاملہ، عمران خان کو انسدادِ دہشتگردی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

May 19, 2023 | 10:39:AM

(رومیل الیاس) عمران خان ظلِ شاہ قتل، جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ  کے مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچ گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دو مقدمات میں عمران خان کی  عبوری ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے  کی، عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت کے کیس کو انتظار میں رکھنے کے بعد فیلہ سنادیا ہے۔ جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے  تین  مقدمات میں انسداد دھشت گردی عدالت نے عمران خان کی 2 جون تک  عبوری ضمانت  منظور کر لی، عدالت نے عمران خان کو ایک ایک لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے شامل تفتیشی ہونے کا بھی حکم دیا اور ہدایت کی کہ تفتیش میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

ظلِ شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ کے  مقدمات میں بھی انسداد دہشت گردی عدالت نے  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک توسیع کر دی، عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیشی ہونے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ تفتیش میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ عدالت نے ظلِ شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں فیصلہ محفوظ کر لیا جو کہ 2 جون کو سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ایک جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ،آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں: محسن نقوی

عمران خان نے ظل شاہ کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وکلاء کو درخواست کو آج ہی سماعت کے لئے مقرر کروانے کی کوشش کرریے ہیں، رجسٹرار آفس میں عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد  کر دیا گیا،  رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کئے بغیر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر نہیں ہو سکتی، تھانہ سرور روڈ میں ظل شاہ  کے ایکسڈنٹ میں ہلاکت  کا مقدمہ درج ہے۔ قبل ازیں عمران خان کی گاڑی کے لاہور ہائیکورٹ  میں ادخلے کے لئے رجسٹرار آفس کو درخواست دے دی گئی۔

واضح رہے کہ عدالت نے عمران خان کو  آج طلب کر رکھا تھا، عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں  آج  تک توسیع کر رکھی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔ جبکہ انسداد دھشت گردی عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت آج ہو گی

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ  میں عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں  نااہل  کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت بھی آج ہی ہو گی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں