(24نیوز) خلا میں شادی کا تصور اب حقیقت کے قریب ترہے۔ خلائی سفر کرنے والی بین الاقوامی کمپنی نے شادی جیسے قیمتی لمحات کو ناقابل فراموش بنانے کیلئے منفرد پیشکش کردی۔
اگر آپ روایتی انداز کی شادیوں سے بور ہوگئے ہیں اور اپنی شادی کے موقع پر کچھ دنیا سے ہٹ کر کرنا چاہتے ہیں تو آپ جیسے منچلوں کے لئے ایک منفرد پیشکش کی جا رہی ہے جس میں آپ واقعی دنیا سے باہر شادی کرسکتے ہیں۔
بین الاقوامی کمپنی دنیا کی حدود سے نکل کر خلا میں سورج سے کچھ فاصلے پر موجود تیسری جٹان پر شادی کرنے کی سروس مہیا کر رہی ہے۔
کمپنی خلا میں افراد کو کاربن نیوٹرل غبارے ’نیپچون ‘کی مدد سے زمین کے مدار میں بھیجے گی۔ جدید غبارے میں موجود دیوہیکل کھڑکیوں سے خلا سے زمین کا نظارہ بھی کیا جا سکے گا.
کمپنی خلا میں شادی کے خواہش مند افراد کو کاربن نیوٹرل غبارے ’نیپچون ‘کی مدد سے زمین کے مدار میں بھیجے گی. اس خوبصورت اور جدید غبارے میں دیوہیکل کھڑکیاں موجود ہیں، جس کی مدد سے خلا سے زمین کا نظارہ بھی کیا جا سکے گا۔
مزید پڑھیں: ’9 مئی کو پی ٹی آئی کی مکمل منصوبہ بندی تھی،بہت سارے لوگ پارٹی چھوڑ جائیں گے‘
خلا میں شادی کے خواہش مند افراد اپنا نام آئندہ برس 2024 کے اختتام سے اپنا نام اس کمپنی کی ویب سائٹ پر درج کروا کر اپنی باری کا انتظار کرسکتے ہیں۔تاہم آپ کو اس شادی کے لئے اپنا بجٹ بڑھانا پڑے گا کیونکہ اس کی فیس فی سیٹ 1 لاکھ 25 ہزار ڈالرز سے شروع ہوتی ہیں۔