(24 نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں سینئر صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت آج ہو گی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سنئیر صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سوا بارہ بجے کیس کی سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ عدالت نے آئی جی پنجاب کو آج سوا بارہ بجے تک عمران ریاض کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ظل شاہ قتل کیس اورجلاؤگھیراؤکامعاملہ، عمران خان انسداددہشتگردی عدالت پہنچ گئے
خیال رہے کہ درخواست گزارمحمد ریاض نے اپنے بیٹے عمران ریاض کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔